• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس نشتر ہسپتال کا شعبہ حادثات کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے گزشتہ روز مختلف اوقات اور رات گئے شعبہ حادثات کے دورے کئے، دوروں کا مقصد اتوار کے روز مختلف اوقات میں شعبہ حادثات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات اور انتظامات کا جائزہ لینا تھا،ڈاکٹر عبدالقادر خان نے ایمرجنسی میں موجود ادویات رجسٹرز اور میڈیکل سٹاک کو تفصیل سے چیک کیا،اس سے قبل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے رات گئے بھی شعبہ ایمرجنسی کا سرپرائز وزٹ کیا تھا۔ رات کے دورے کے دوران آرتھو وارڈ کے ایک ڈاکٹر غیر حاضر پائے گئے جس پر ایم ایس نے فوری وضاحت طلب کر لی ہے۔
ملتان سے مزید