• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے مختلف سرکاری اداروں سے متعلق 125شکایات زیر التوا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے مختلف سرکاری اداروں سے متعلق مجموعی طور پر 125 شکایات تاحال زیر التوا ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 34 شکایات سول ڈیفنس، 32 ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (MWMC)، 31 میونسپل کارپوریشن ملتان (MCM) اور 10 ضلع کونسل ملتان سے متعلق ہیں۔رپورٹ کے مطابق واسا کی 5، میونسپل کمیٹی شجاع آباد کی 4، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی 3، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) اور محکمہ صحت کی 2، 2 جبکہ ہائی ویز اور محکمہ تعلیم کی ایک، ایک شکایت تاحال نمٹائی نہیں جا سکی ۔
ملتان سے مزید