ملتان (سٹافرپورٹر) پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیل کے مطابق پولیس کو خاتون (ح) نے درخواست دی کہ حسن نے اس کو شادی کا جھانسہ دے کر ناجائز تعلقات استوار کیےاور پھر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اب شادی کرنے سے انکاری ہوگیا،پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔