ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو گرفتار کر کے سرکل آفس منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز SV-0800 سعودی عرب سے مسافروں کو لےکر ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت نواز خان کے نام سے ہوئی، گرفتار شخص کے بارے میں معلوم ہوا کہ بیرون ملک میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جسے گرفتار کرکے حکام نے ڈی پورٹ کیا تھا، ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے اسے گرفتار کر کے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی۔