• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر 3مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے امیگریشن اہلکار سمیت حراست میں لے لیا گیا، تفصیلات کے مطابق جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر 3 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،مسافروں کی جعلی دستاویزات پر کلیئرنس کرنے میں ملوث امیگریشن اہلکار کو بھی حراست میں لے لیا گیا، مسافر فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے یو اے ای جا رہے تھے، مسافروں میں محمد آکاش، شاہ زیب اور محمد شعیب شامل ہیں، مسافروں نے حاصل پور سے تعلق رکھنے والے ایجنٹسکی ملی بھگت سے جعلی ریذیڈنٹ کارڈز پر یو اے ای جانے کی کوشش کی،مسافروں کے قبضے سے عمرے کے حوالے سے خفیہ طور پر چھپائے گئی دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی. ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے جعلی دستاویزات پر یو اے ای پہنچ کر عمرے ویزے کی دستاویزات پیش کرنا تھی،مسافروں نے بعد ازاں سعودی عرب سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک سفر کرنا تھا،مسافروں کے قبضے سے برآمد ہونے والی جعلی سفری دستاویزات، خفیہ طور پر چھپائے گئے عمرے کے ویزے اور موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیاجب کہ امیگریشن اہلکار اور مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا، مسافروں سے ایجنٹوں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں.مسافروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملتان سے مزید