کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پی آئی اے نے اپنے کیبن کریو کا یونیفارم تبدیل کردیا ہے اور اس نئے یونیفارم کو معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ایچ ایس وائی نے ڈیزائن کیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے اس نئے یونیفارم کی باقاعدہ رونمائی لاہور میں کی گئی ہے۔ یہ نیا لک 31اکتوبر 2026 سے ایئرلائن کی سروس کا حصہ بن جائے گا۔ یہ یونیفارم سب سے پہلے اسلام آباد اور لندن کے درمیان پی آئی اے کی نئی بوئنگ ڈریم لائنر سروس کی افتتاحی پرواز کے عملے کو پہنایا جائے گا۔