کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، چیئر مین ناظم آ با د ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی اور میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو کے ہمراہ جمعہ کو شام 7 بجے یونین کمیٹی نمبر2ناظم آباد 3عید گاہ گراؤنڈ سے عباسی شہید تک کی پانچ کلو میٹر طویل سڑکوں کی بحا لی کے بعد افتتاح کریں گے۔