• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرانے پر رجسٹرار جامعہ کراچی عدالت میں طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرانے پر رجسٹرار جامعہ کراچی کو طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی حیدر نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار جامعہ کراچی پیش ہوکر وضاحت دیں کہ سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ 2019 کے قوانین پر ابھی تک عمل کیوں نہیں ہوا اور قوانین کی خلاف ورزی کیوں ہو رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید