کراچی (افضل ندیم ڈوگر )پاکستانی کارگو کمپنی کے ٹو ایئر ویز کے طیارے کے حادثے کو 12 دن گزر گئے۔ طیارے میں سوار5رکنی عملے، فیوز لاج، طیارے، انجن اور بلیک باکس کا سراغ نہ مل سکا۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی تکنیکی معاونت کیلئے حکومت پاکستان سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ایجنسی نے بیرونِ ملک سے تکنیکی معاونت کیلئے حکومت پاکستان سے رجوع کرلیا ہے۔ گہرے سمندر میں سالویج آپریشن کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا کہا جارہا ہے۔ گہرے سمندر میں انتہائی مہارت کے حامل سالویج کیلئے عالمی ماہر اداروں سے تعاون کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کارگو طیارے کی دم کا ملبہ اور انجینئر حامد کا بیگ مل چکا ہے۔