• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ کالونی میں مینا بازار انڈر پاس کے اوپر دونوں سروس روڈز تباہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی میں حال ہی میں تعمیر کیا گیا مینا بازار انڈر پاس فیڈرل بی ایریا اور موسی کالونی کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔ موسی کالونی سے مینا بازار جانے اور آنے والے سروس روڈز کئی مہینے گزرنے کے باوجود تعمیر نہیں کیے جا سکے۔ جہاں سڑکیں کچی ہیں جن پر گڑھے پڑ چکے ہیں۔ سیورج کے کیچڑ سے راہ گیر اور علاقہ مکین پریشان ہیں۔ انڈر پاس سے نکلنے یا جانے والی موسی کالونی کی مرکزی شاہراہیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سڑک پر جابجا گندگی ہے۔

اہم خبریں سے مزید