کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے غیر قانونی مقیم خواتین و بچوں سمیت 43افغان باشندے زیر حراست، تمام افراد کو افغان ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 9 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد میں ودود، عبید اللّٰہ، نور الدین، جان محمد، حضرت نور، داؤد، احسن اللّٰہ، عبدالرزاق اور بدالمالک شامل ہیں، شرافی گوٹھ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم خواتین و بچوں سمیت 13 افغان شہریوں احمد شاہ، بی بی گل، رقیہ بی بی، احمد شاہ، ہدایت اللّٰہ، ملائکہ، شینو ، مریم،عبیدعجوہ، حیات اللّٰہ، نعمت اللّٰہ ولد احمد شاہ، محمد اشرف ولد غلام نبی، نقیب اللّٰہ ولد قلندر شاہ کو حراست میں لے لیا، قائدآباد پولیس نے غیر قانونی طورپر مقیم خواتین و بچوں سمیت 21 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا، ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سمرین زوجہ امان اللّٰہ، نشان بی بی زوجہ جمات خان، یاسمین، ریشماں ، خالدہ ، تنزیما دختر جمات خان، طویبہ زوجہ بابا جان، ناخیہ زوجہ شاہ ولی، سمینہ، نادیہ ،نازیہ، امبرین، بسمین دختر شاہ ولی، رقیہ زوجہ عبدالرحمٰن، راشد، ارشد علی، مات خان، ثانیہ، مروہ، ثناء دختر عبدالرحمان اور ماویضہ دختر بابا جانترجمان شامل ہیں، تمام افراد کو افغان ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔