کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج جنوبی کی عدالت نے کورنگی روڈ پر 34 برس پرانے ٹریفک حادثے میں زخمی شخص کی جانب سے ہرجانے کے دعویٰ پر سندھ حکومت اور بس ڈرائیور کو مشترکہ طور پر ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، مدعی کے وکیل فراز فہیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مدعی کشن لال 1992میں کورنگی روڈ میں تیز رفتار سرکاری بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے اور مستقل معذوری کا شکار ہوگئے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، سرکاری بس کے حادثے کے لئے سندھ حکومت بھی ذمہ دار ہے، مستقل معذوری کی وجہ سے مدعی کی آمدنی اور سماجی زندگی متاثر ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ تین ماہ میں مدعی کو ہرجانے کی ادائیگی کی جائے،2025 میں ترمیمی ایکٹ کے بعد دعویٰ سٹی کورٹ منتقل ہوا تھا۔