• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک U کے ڈی اے گراؤنڈ عبداللّٰہ کالج کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 25 سالہ عبدالرحمٰن جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ، ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر B/7 شاہ محمد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 20 سالہ نواز اللّٰہ بخش اور 18 سالہ منصور علی الہٰی بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید