کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایم اے جناح روڈ پر پاکستان ری انشورنس کمپنی کی عمارت سیل کیئے جانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی، درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ 1959 میں معاہدے کے ذریعے جائیداد کی ملکیت پاکستان انشورنس کارپوریشن کے نام ٹرانسفر ہوئی تھی، مئی میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے بغیر کسی نوٹس عمارت کو سیل کردیا جس سے دفتری ریکارڈ تک رسائی اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، عمارت ڈی سیل اور درخواست گزار کمپنی کا قبضہ بحال کیا جائے، وکیل متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ عمارت متروکہ وقف املاک کی رجسٹرڈ پراپرٹی ہے، عمارت سے متعلق 1963 میں گزٹ نوٹیفی کیشن جاری کیا جاچکا ہے، پاکستان ری انشورنس کمپنی عمارت کی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے تک پہنچنے کے لئے دستاویزی شواہد اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ ضروری ہے۔