کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے معصوم بچے اذان کے اغواء اور گھارو سے بازیاب ہونے کے واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس واقعے میں مقامی انتظامیہ اور ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکوریٹی اور مکینوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات سوالیہ نشان بن گئے ہیں، انہوں نے آذان کے والد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بچے کی بازیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بچے کے اغواء کے واقعے میں سندھ حکومت اور مقامی پولیس کی نا اہلی بھی کھل کر سامنے آئی ہے،واضح رہے کہ منعم ظفر خان نے گزشتہ روز اغواء کی اطلاع ملنے پر بچے کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی تھی جبکہ سیکوریٹی یقینی بنانے کے لیے علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔