کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے سرکاری زمینوں پر قبضہ روڈ سائڈ تجاوزات اور قانونی پارکنگ کے خاتمے کی کوششوں کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ بار بار شکایات کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے بتایا کہ ماڑی پور روڈٹرک اسٹینڈ پر عرصہ سے قائم غیر قانونی دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر وسطی نے بتایا کہ فردوس مارکیٹ لالو کھیت میں دکانوں کے سامنے بنائے گئے کاؤنٹرز سیڑھیاں اور پلیٹ فارم ختم کر دیئے گئے ، سرینا موبائل مارکیٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ جبکہ کراچی ایڈ منسٹریشن سوسائٹی، ملیر 15 اور ایم 9 میں تجاوزات کا خاتمہ کیا کیا گیا ۔