اسلام آباد ( فاروق اقدس )ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح وفد کے ہمراہ پیرکی شب پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسکندر مومنی ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے ایرانی صدر مسعودپزشکیان کا اہم پیغام بھی پاکستانی قیادت کے نام لائے ہیں۔ایرانی وزیرداخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پرآئے ہیں جنہوں نے ایئرپورٹ پر ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اپنی مصروفیات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔