• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) کینیڈا کی وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابقملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور علاقہ سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

اہم خبریں سے مزید