• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپو عثمان چوہدری نے برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (صالح ظافر) سینئر پاکستانی سفارت کار ٹیپو عثمان چوہدری نے پیر کے روز برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ذ رائع کے مطابق امکان ہے کہ وہ اگلے ماہ کنگ چارلس کو اپنی سند سفارت (کریڈنشلز) پیش کریں گے۔  ہائی کمیشن آمد پر سفارت کاروں اور عملے نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ لندن روانگی سے قبل اسٹیٹ آف پاکستان کے چیف آف پروٹوکول (سی پی) کے فرائض سرانجام دینے والے ٹیپو عثمان اپنی پہلی سفارتی (سفیر/ہائی کمشنر) تعیناتی پر لندن پہنچے ہیں۔ انہیں دفتر خارجہ کی جانب سے بہترین چیف آف پروٹوکولز میں شمار کیا جاتا ہے۔ نئے ہائی کمشنر نے پیر کے روز لندن سے’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تارکین وطن کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے اور دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے میزبان برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید