• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیا، گلوبل ساؤتھ سے ایک نیا عالمی نظام ابھرے، مشاہد حسین

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہاں چین کے دارالحکومت میں معروف سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ پیس فورم (ڈبلیو پی ایف) سے اپنا کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "وقت آگیا ہے کہ گلوبل ساؤتھ سے ایک نیا عالمی نظام ابھرے کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد مغرب کی قیادت میں دوہرے معیار کو فروغ دیا گیا جو آرڈر اور نہ ہی کسی اصول پر مبنی تھا۔ عالمی امن فورم سے خطاب چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کیا، جن کی افتتاحی سیشن میں تقریر کے بعد سینیٹر مشاہد حسین کا 30 ممالک کے تقریباً 100 بین الاقوامی مہمانوں کے سامعین سے کلیدی خطاب ہوا۔ ڈبلیو پی ایف کے مقررین  میں انڈونیشیا اور سربیا کے سابق وزرائے خارجہ شامل تھے۔ نیز چینی میزبانوں نے پاکستان کی فعال سفارت کاری کو سراہا جو کہ ان کے بقول مشرق وسطیٰ کے وسیع تر خطے اور جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے لیے 2026 کی اہمیت کا بھی ذکر کیا کیونکہ یہ ان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر رہا ہے اور انہوں نے تعلقات کو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک منفرد شراکت داری قرار دیا، جو اب کثیر جہتی وسیع البنیاد تعلقات کے ساتھ "آئرن برادرز" میں تبدیل ہو چکے ہیں جس کی حالیہ بین الاقوامی تعلقات میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔ انہوں نے 2026-2030 تک پاک چین تعلقات کے لیے اسٹریٹجک ورک پلان کا بھی حوالہ دیا جو اس دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کا خاکہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید