• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھال لی، حماس کو غیر مسلح ہونے کے عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔ تقرری سخت مؤقف کا اشارہ ہے، تجزیہ کار ، غزہ جنگ مذاکرات بدستور تعطل کا شکار ہیں ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حماس نے پیر کو خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا مجموعی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ وہ اکتوبر 2024 میں اسرائیلی کارروائی میں ہلاک ہونے والے یحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھالیں گے۔ خلیل الحیہ، جو غزہ میں حماس کے سابق سربراہ اور تنظیم کے اہم مذاکرات کار رہے ہیں، حالیہ برسوں میں اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد حماس کی قیادت میں نمایاں حیثیت اختیار کر چکے تھے۔

اہم خبریں سے مزید