کراچی(رفیق مانگٹ)امریکہ میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے سکڑ کر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے،امریکا،اسٹرٹیجک پیٹرولیم ریزرو 316.5 ملین بیرل تک گر گیا، 1983 کے بعد کم ترین ریکارڈ،کمرشل تیل ذخائر 409.7 ملین بیرل، پانچ سالہ اوسط سے 6 فیصد کم،مجموعی امریکی تیل ذخائر 730.8 ملین بیرل، 1984 کے بعد نچلی ترین سطح،امریکہ میں خام تیل کی سپلائی 45 سال کی کم ترین سطح پر، صرف 43 دن کا ذخیرہ باقی،- بینک آف امریکہ کے چارٹ کے مطابق 43 دن کی سپلائی باقی ہے- یہ سطح جولائی 1983 کے بعد سب سے کم ہے، جو امریکی توانائی سیکیورٹی کے لیے ایک اہم اشارہ تصور کی جا رہی ہے۔امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ اعداد و شمار اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔ 10 جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے، جو پانچ سالہ اوسط سے قریباً 6 فیصد کم ہیں۔ اسی طرح اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو 18 جولائی تک گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ مجموعی طور پر امریکہ کے کل ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں، جو چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہو رہے ہیں۔