اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کیلئے 3، پشاور ہائیکورٹ 4 ایڈیشنل ججز تقرری کی منظوری دیدی۔ اجلاس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے ایاز شوکت ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہ رخ ارجمند ،عمیر مجید ملک ایڈووکیٹ کی بطور جج تقرری کی سفارش کی جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس مس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب کی بطور مستقل جج توثیق کی ،اعلامیہ کے مطابق سوموار کے روز منعقدہ مختلف اجلاسوں میں سندھ ہائی کورٹ کے حوالہ سے اکثریتی رائے سے جسٹس خالد حسین شاہانی کی بطور ایڈیشنل جج مدت ملازمت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس سید فیاض الحسن شاہ کی توثیق نہیں کی گئی۔