اسلام آ باد ( جنگ رپورٹر) پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ، بیرسٹر علی ظفر نے اختلاف کردیا ،ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جوڈیشل کمیشن کے اراکین نے کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے رات کو مجھے پی ٹی آئی کے چیئرمین ،بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنی ہے۔