• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کماکر تاریخ رقم کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی ہے ، پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ کل وقتی اور جزوقتی فری لانسرز کام کررہے ہیں،انھیں نوجوانوں نےپاکستان کو دنیا کی چوتھی بڑی فری لانسنگ افرادی قوت بنایا ہے ،پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) کے چیئرمین ابراہیم امین نے پاکستانی فری لانسرز نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی محنت لگن اور کاوشوں ملک کے لئے قمیتی زرمبادلہ کمایا۔ ابراہیم امین نے اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 26-2025 کے دوران فری لانسر نے ملک کے لئے 1.76 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2024-25 میں 984 ملین ڈالر تھا اس طرح صرف ایک سال میں فری لانسرز نے اپنی کاوشوں سے زرمبادلہ آمدن میں 78 فیصد اضافہ کیا ہے۔ فری لانسرز کے کمائے ہوئے زرمبادلہ نے ملکی میکرو اکنامک اشاریوں (معاشی اعشاریوں) کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فری لانسرز قیمتی زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کی ادائیگی کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی اقتصادی ترقی کے ایک اہم محرک بن گئی ہے جس کی برآمدی آمدنی کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید