• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی افسروں کیلئے اہم خبر، حکومت کا 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس غیرمنجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سو فیصد ایگزیکٹو الاونس لینے والےافسران کے لیے ایک اور بڑا ریلیف دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے150 فیصد ایگز یکٹوالاونس کوغیرمنجمد کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےایگزیکٹو الاونس30 جون 2026کےجاری بنیادی تنخواہ کے حساب سے دینے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصلے سے ایگزیکٹو الاونس لینےوالےافسران کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوجائےگا۔ اس سے پہلے150فیصدایگزیکٹو الاونس2017کے پے اسکیل اور 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر مل رہاتھا۔ اب ایگزیکٹو الاونس30 جون 2026کی جاری بنیادی تنخواہ پرملےگا۔کابینہ ڈویژن نےوفاقی کابینہ کافیصلہ عمل درآمد کےلیےوزارت خزانہ کو بھجوادیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نےایک ہفتے کےاندر فیصلے پرعمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اہم خبریں سے مزید