اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےطویل عرصہ سے غیر حاضری پر او ایم جی گریڈ18 کی افسر،سیکشن افسر فضہ علی ملازمت سے بر طرف کردیا ، عمر فاروق رانا ڈی جی ڈویلپمنٹ صحت ،ماریہ سفیر ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے، دلشاد حسین سیکشن افسرفنانس ڈویژن تعینات ، عون بخاری کی ڈرامہ اینڈ فلم اکیڈمی ،محمد اشرف کی پبلک پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹوز سندھ میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کر دی ۔ڈی جی پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور اور گریڈ 22 کی افسر عنبرین رضا کی امریکہ جانے کیلئےرخصت منظور کی گئی ۔ عنبرین رضا کو 120 دن کی فل پے اور 145 دن کی ہاف ایوریج پے لیو کی منظوری دی گئی ۔ رخصت کا اطلاق 1 اگست 2026 سے 22 اپریل 2027 تک ہوگا۔ڈرامہ اینڈ فلم اکیڈمی پی ٹی وی میں تعینات گریڈ 20 کے افسر سید عون محمد بخاری کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ۔کے پی کے شعبہ تعلیم کے افسر نوازش علی ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر،پبلک پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹوز سندھ میں تعینات پاکستان پوسٹل گروپ کے گریڈ انیس کے افسر افسر محمد اشرف کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔وزار ت قومی صحت کے ڈائریکٹر عمر فاروق رانا کو ڈی جی ڈویلپمنٹ وزارت صحت ،گریڈ 17 کے افسر دلشاد حسین کو فنانس ڈویژن میں سیکشن آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے پنجاب ماریہ سفیر کو وفاقی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ادارے پاک-ای پی اے میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ اٹھارہ کی افسر تانیہ راشد کی ایک سال کی بغیر تنخواہ رخصت منظور کی گئی ۔تانیہ راشد کو 21 اگست 2026 سے بیرون ملک جانے کے لیے ایکس پاکستان لیو دی گئی ۔