اسلام آباد( جنگ نیوز)حکومت کی جانب سے ایک دن کےلیے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔