اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سائبر کرائم ایجنسی میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کے مطابق ملک سے نورین نیازی باہر ہیں، ان کا ابھی یہاں پیش ہونا مشکل ہے، بیٹا اور بھائی جیل میں ہیں،وکیل نے ابتدائی جواب داخل کر دیا ، پیشی کے لیے چار ہفتوں کی مہلت مانگ لی اض پھر طلبی ۔ این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کو بہن کو پیر کو دن 12 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا تھا، اب نورین نیازی کو 21 جولائی کو طلب کیا گیا آن سے متنازع بیان پر وضاحت طلب کی جانی تھی، ذرائع کے مطابق افواج پاکستان متعلق بیان پر تحقیقات کی جائیں گی ، بیان سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، این سی سی آئی اے کے باہر نورین خان کے وکیل فیصل ملک ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نورین نیازی نے صبح رابطہ کیا اور بتایا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں ایڈریس غلط تھا، نوٹس سوشل میڈیا سے علم میں آیا ، نورین نیازی نے بتایا کہ این سی سی آئی اے سے تعاون کریں۔