• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59 ویں وزیرِاعظم بن گئے، 10 سالہ قومی منصوبے کا وعدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے۔10سالہ قومی منصوبہ لانے کا وعدہ، بے گھر افراد کے خاتمے کا عزم، مہنگائی سے نمٹنے کا منصوبہ آج پیش کیا جائیگا، یوکرین کی حمایت کا اعادہ، پہلی تقریر میں برنہم کا کہنا تھا عوامی خدمت، بہتر اقدار اور بلند معیار حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے پہلی ٹیلیفونک گفتگوبھی کی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر اپنی پہلی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ وہ اقتدار سنبھالتے ہی اپنی پہلی ہدایت ملک میں بے گھر افراد کے سڑکوں پر سونے کے مسئلے کے خاتمے کے لیے جاری کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید