• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں پر لازمی کنٹرول ختم کرنے سے درآمدی بل بڑھ گیا

اسلام آباد( عاطف شیرازی) ادویات کی قیمتوں پر لازمی کنٹرول ختم کرنے کی وجہ سے ادویات کا درآمدی بل بڑھ گیا اور 5ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے چلی گئیں جس کے باعث ملکی معیشت کو 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ، یہ انکشاف پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا ، پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر حنا شوکت، چئیرمین محمدعثمان نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریپ نے ایسی ادویات رجسٹرڈکی ہیں جن پر یورپ میں پابندی تھی جیسے کہ مریضوں کو پیناڈول ایکسٹنڈ پر منتقل کرنے کے لیے 2020-21 میں عام پیناڈول کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید