• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا اینڈ جسٹس کمیشن اجلاس؛ ملک میں انٹرنیشنل کمرشل کورٹ کے قیام کی سفارش

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس میں ملک میں آئین میں ایک نیا آرٹیکل 212-اے شامل کرکے انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کی سفارش کرتے ہوئے و فاقی حکومت کو اس حوالہ سے قانون سازی کے لیے تجویز بھجوانے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کی دفعہ 3A(1A) میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ بینکنگ محتسب کا دائر اختیار مائیکرو فنانس بینکوں اور مالیاتی اداروں کے صارفین تک بڑھایا جا سکے،چیف جسٹس کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں اٹارنی جنرل ،تما م ہائی کورٹوں کے چیف جسٹسز ، سیکرٹری وزارتِ قانون و انصاف، لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اراکین اوروفاقی وزیر قانون و انصاف نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق مجوزہ انٹرنیشنل کمرشل کورٹ ایک آزاد وفاقی اعلیٰ عدالت ہوگی جو بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے فوری، موثر اور شفاف حل کے لیے قائم کی جائے گی،مجوزہ عدالت ثالثی ایوارڈز کے موثر نفاذ کو مضبوط بنانے، تجارتی قوانین میں یکسانیت اور پیش گوئی کی صلاحیت کو فروغ دینے کے ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور پاکستان کو بین الاقوامی تجارت و سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید