• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3 دن میں 37 دہشت گرد ہلاک، 11 زخمی

پشاور( جنگ نیوز) بنوں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر37دہشتگرد ہلاک ہو گئےہیں۔ ان کارروائیوں میں گیارہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی 3روزہ کارروائیوں میں اب تک 37دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مقامی اور غیر ملکی جنگجو اور کمانڈرز بھی شامل ہیں ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،یہ کارروائیاں بنوں کے علاقے باکا خیل، گلبہار حوید اور ملحقہ علاقوں میں کی گئیں۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشنز اور مشتبہ افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید