• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، سنٹرل پروکیورمنٹ یونٹ قائم

کراچی(سید محمد عسکری ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے مختلف ڈویژنز کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ خریداری کے امور کو مرکزی سطح پر منظم کرنے کے لیے سنٹرل پروکیورمنٹ یونٹ (CPU) بھی قائم کر دیا گیا ہے،محمد علی بیگ، جنہیں حال ہی میں ملک بھر کی جامعات کے نصاب کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی سفارشات مرتب کرنے کے لیے قائم قومی ٹاسک فورس کا سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا، انہیں اہم زمہ داری سے ھٹا کر ہائر ایجوکیشن ڈیٹا ریپوزٹری ڈویژن منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق تبادلوں کا دائرہ کار اسپورٹس، کوالٹی ایشورنس، اکیڈمکس، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، ریسرچ اینڈ انوویشن، ہائر ایجوکیشن ڈیٹا ریپوزٹری، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ریسرچ اینڈ اینالیسز ایکٹیویٹیز، اٹیسٹیشن، لیٹیگیشن اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سمیت متعدد اہم ڈویژنز تک پھیلا ہوا ہے۔ڈائریکٹر سطح پر رضوان شوکت کو انچارج اسپورٹس ڈویژن جبکہ عفیفہ ارشاد کو ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سطح پر فیصل سعید کو نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، عزیز الرحمٰن کو کوالٹی ایشورنس ڈویژن، سید حسن رضا رضوی کو ریسرچ اینڈ انوویشن، سید حماد رضا کو اکیڈمکس ڈویژن اور سہیل رضا منگی کو مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈویژن منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر محمد علی بیگ، جنہیں حال ہی میں ملک بھر کی جامعات کے نصاب کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی سفارشات مرتب کرنے کے لیے قائم قومی ٹاسک فورس کا سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا، انہیں اہم زمہ داری سے ھٹا کر ہائر ایجوکیشن ڈیٹا ریپوزٹری ڈویژن منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مشتاق علی کو بھی اسی ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ایچ ای سی نے اس انتظامی ردوبدل کے تحت متعدد اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، پرائیویٹ سیکریٹریز اور اسسٹنٹس کے بھی مختلف ڈویژنز میں تقرر و تبادلے کیے ہیں۔ایک علیحدہ پیش رفت میں کمیشن نے خریداری کے نظام کو مزید مؤثر اور مرکزی بنانے کے لیے سنٹرل پروکیورمنٹ یونٹ (CPU) قائم کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر عائشہ حنا فاروق کو اس نو قائم شدہ یونٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق افسران کے تقرر و تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید