• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کی پہچان ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی ہماری پہچان ہے، بعض لوگ صرف پریس کانفرنسیں کرتے رہے، جبکہ سندھ حکومت نے جدید اور عوام دوست منصوبوں کے ذریعے ان کے اعتراضات کا عملی جواب دیا۔ حکومت کی توجہ سیاسی نعروں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں پر مرکوز ہے۔سندھ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کے نئے معیار قائم کئے ہیں اور عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام پہلے بھی مسترد کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی مسترد کریں گے، کیونکہ عوام خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر سفری، طبی، تعلیمی اور شہری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید