کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں دو بچوں کی ماں نے خود پر پیٹرل چھڑک کر آگ لگالی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی زبیری پارک کے قریب خاتون نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی ، خود سوزی کرنے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او گلشن اقبال سعود نے بتایا کہ جھلسنے والی خاتون کی شناخت 34 سالہ فاطمہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی جو کہ بلاک 13 ڈی سٹی لان کے قریب گلی نمبر 8 کچی آبادی کی رہائشی ہے اور 2 بچوں کی ماں ہے جس میں ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہے۔