کراچی (نیوز ڈیسک) کاکروچ تحریک کارکنوں کا بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ، پولیس سے جھڑپیں، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، اہلکاروں کی شیلنگ اور لاٹھی چارج ، امتحانی پرچے لیک ہونے پر عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا،حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیر کو 10 ہزار سے زائد افراد نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ نوجوانوں کی قیادت میں قائم ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کے نام سے معروف اس احتجاج پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے اور لاٹھی چارج کیا۔