• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ذاتی سماعت کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش

 اسلام آباد (ساجد چوہدری ) کامسٹیک  کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اپنے خلاف موصول شکایات کی تحقیقات کے سلسلے میں ذاتی سماعت کیلئے 4رکنی تحقیقاتی  کمیٹی کے سامنے  پیر کو پیش ہو گئے۔ اہم انہوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے مانگا گیا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی  ذرائع کے مطابق انہوں نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ وہ اپنے کیخلاف ہونے والی انکوائری پر عدالت عالیہ میں چلے گئے  ، جس پر کمیٹی نے ان سے استفسار کیا کہ کیا عدالت عالیہ نے حکم امتناع جاری کر دیا  جس پر انہوں نے بتایا کہ نہیں بلکہ عدالت عالیہ نے 22جولائی کیلئے متعلقہ حکام کو نوٹس کر دیا  ، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کیخلاف شکایات پر ہونے والی انکوائری چار رکنی کمیٹی کر رہی ہے جس کے کنونیئر چانسلر فیڈرل ضیاء الدین یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر عاصم حسین ہیں جبکہ ممبران میں وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد بلوچ ، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین عابدی اور سی ایف اے او سعید اللہ یوسفزئی شامل ہیں ،   ، ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی ایک دو روز میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کیخلاف اپنی عبوری رپورٹ تیار کے صدر مملکت کو بھجوا دیگی تاہم حتمی فیصلہ صدر مملکت کرینگے ۔
اہم خبریں سے مزید