• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ایل این جی کا ایک اوراسپاٹ کارگو خرید لیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) پاکستان نے ایل این جی کا ایک اوراسپاٹ کارگوخرید لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ جولائی کی سپلائی کے لیے خریداجانے والاپانچواں اسپاٹ ایل این جی کارگو ہے،ایل این جی کارگو21.88ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکےریٹ پر خریدا گیا، جولائی میں اب تک خریداجانے والا یہ مہنگاترین ایل این جی کارگو ہے،ایل این جی کارگو27سے 28 جولائی کی سپلائی کے لیے ہوگا،ایل این جی کارگوکےلیے پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے آج بولیاں کھولی تھیں،ایل این جی کارگو کے لیے ایک بولی موصول ہوئی تھی،ذرائع کے مطابق ٹوٹل انرجیز گیس نے21.88ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کم سے کم بولی لگائی تھی ،پی ایل ایل بورڈنےکارگو خریداری کےلیے21.88ڈالر کی بولی کی منظوری دے دی۔

اہم خبریں سے مزید