• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان کی شاندار کامیابی

اسلام آباد( صالح ظافر ) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیہ کی رو سے37ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان کی شاندار کامیابی، چاندی کا تمغہ اور اعزازی سند حاصل کر لی ماہرین تعلیم و تحقیق نے اس امر پر حیرت ظاہر کی ہے کہ اس میں کوئی پاکستانی امیدوار سونے کا میڈل حاصل نہیں کر سکا ،ایٹمی کمشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی سائنسی مقابلوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 37ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور اعزازی سند حاصل کر لی۔ یہ عالمی مقابلے گزشتہ ہفتے ختم ہوے ہیں ولنیئس، لتھوانیا میں منعقدہ مقابلوں میں 90 سے زیادہ ممالک کے 350 سے زیادہ نمایاں طلبہ نے شرکت کی۔ یہ مقابلہ دنیا بھر کے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے بائیولوجی کے سب سے معتبر سائنسی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے،پاکستانی طلبہ کا انتخاب سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھمیٹکس کے شعبوں میں رہنمائی کے پروگرام کے تحت کیا گیا جو ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس) کا مشترکہ اقدام ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اپنے ذیلی ادارے پیاس کے ذریعے ملک میں سائنسی تعلیم، جدید تحقیق، افرادی قوت کی تربیت اور نوجوان صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید