• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر تعلیم کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کےمالیاتی امور کا جائزہ اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مالیاتی اور بجٹ امور کے حوالے سے منگل کے روز جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال 2026 اور 27 کے لیے مختص جاریہ اخراجات اور ترقیاتی بجٹ، مختلف مدات میں فنڈز کے اجرائ، اخراجات کی صورتحال اور مالیاتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمود اسلم وزیر، سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم جعفر منصور عباسی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مشیر تعلیم کو محکمہ کے مجموعی بجٹ، مختلف شعبوں میں مختص فنڈزکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پشاور سے مزید