• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوک میلہ میں خیبر پختونخوا کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے، ڈاکٹر سرفراز شاہ

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات، سیاحت و ثقافت، کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر سرفراز علی شاہ کی زیر صدارت لوک میلہ میں خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کرنے، مختلف سٹالز اور صوبائی پویلین کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری سیاحت و ثقافت، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مشیر کو لوک میلہ میں خیبر پختونخوا کی شرکت، صوبائی ثقافت کی تشہیر، مختلف سٹالز، پویلین، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لوک میلہ ایک قومی ثقافتی ایونٹ ہے، جو 27 نومبر سے 6 دسمبر 2026 تک لوک ورثہ اسلام آباد میں جاری رہے گا، جس میں ملک کے تمام صوبے شرکت کریں گے اور اپنے اپنے صوبوں کی ثقافت، روایات، دستکاریوں اور علاقائی خصوصیات کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سٹالز اور پویلین قائم کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لوک میلہ میں خیبر پختونخوا کا بھی خصوصی پویلین قائم کیا جائے گا، جہاں صوبے کی منفرد ثقافت، روایتی کھانوں، ثقافتی رقص، دستکاریوں اور دیگر علاقائی روایات کو نمایاں کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید