کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے امتناع منشیات کے مقدمات و دیگر سرکاری ریکارڈ میں لفظ ویڈ کا نام لکھنے سے روک دیا ہے۔ دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سمیت اے این ایف حکام کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سنگل کنونشن آن نارکوٹک ڈرگز میں ویڈ نامی نشے کی کوئی تعریف نہیں ہے، قانون کینابس، چرس ، بھنگ ، گانجا اور دیگر متعین اصطلاحات کو ہی تسلیم کرتا ہے۔ مقدمات اور سرکاری ریکارڈ میں لفظ ویڈ کا استعمال قانونی ابہام پیدا کرتا ہے۔