اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیےرواں مالی سال کفایت شعاری کےاقدامات لاگو کرد یے، تین سال سےخالی تمام آسامیاں ختم،نئی آسامیوں کی تخلیق اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔وفاقی وزارت خزانہ نے منگل کے روز رواں مالی سال دو ہزارچھبیس،ستائیس کے دوران کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔