اسلام آباد (مہتاب حیدر)حکومت نے 2 ارب ڈالر کے عالمی بانڈز اجرا کیلئے تین مالیاتی کنسورشیم منتخب کر لیے، حکومت نے عالمی بانڈز اور سکوک پروگرام کے لیے بین الاقوامی بینکوں کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 28-2027 کے دوران کم از کم 2 ارب ڈالر حاصل کرنے کے مقصد سے، روایتی اور اسلامی بین الاقوامی بانڈز کے اجراء کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر تین مختلف کنسورشیمز (اتحاد) کو منتخب کر لیا ہے۔