کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ چھ رکنی کمیٹی نے امریکا سے مذاکرات کے فیصلے کیے۔ صدر پزشکیان، قالیباف اور دیگر اعلیٰ حکام کمیٹی میں شامل ، مذاکرات کے دوران فوری فیصلے کمیٹی کرتی رہی، جنگ کے بعد جوہری کمیٹی کو مذاکراتی کمیٹی میں تبدیل کیا گیا،سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب ختم ہو چکے مفاہمتی معاہدے (ایم او یو) پر مذاکرات کے دوران فوری نوعیت کے فیصلے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی ایک چھ رکنی ذیلی کمیٹی کرتی رہی، کیونکہ اعلیٰ قیادت سے فوری رابطہ ممکن نہیں تھا۔