مظفر آباد (این این آئی)آزادکشمیر میں اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر)غلام مصطفی مغل نے بتایا کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوگی، تیسرے مرحلے کے انتخابات پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہوں گے۔