اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 6.25ملین ایکڑ فٹ سے تجاوزکرگیا، یکم اپریل سے 21جولائی تک کوٹری سے نیچے محض 0.138 ایم اے ایف پانی کا اخراج ۔ تفصیلات کے مطابق جاری خریف موسم کے دوران پاکستان کے آبی ذخائر میں 6.25 ملین ایکڑ فٹ سے زائد پانی جمع ہو چکا ہے، جبکہ مون سون کی آمد سے ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی سطح مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔