• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری، نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سے فراہمی بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کا گٹھ جوڑ، شہریوں کو پانی سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری ، نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر منگل کی صبح بجلی معطل ہوئی جو رات کو بحال ہو سکی ، ایک بڑے علاقے کو دن بھر سپلائی بند رہی، تاہم اس دوران نیپا ،صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹ سے ٹینکروں کے سپلائی جاری رہی اور مالکان نے خوب کمائی کی۔ ہائیڈرنٹ سے سرکاری ریٹ پر ٹینکر کے حصول کے لئے رابطہ کرنے والوں کو بہانا کیا جاتا رہا جبکہ کمرشل ریٹ یا پھر منہ مانگے داموں فروخت جاری رہی۔ واضح رہے واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشنوں پربجلی کا معطل ہونا اور پھرلائنوں کا پھٹنا آئے دن کا معمول ہے۔ دونوں ادارے اس کا ذمہ دار ایک دوسرے کوٹھہراتے رہتے ہیں جبکہ خمیازہ واٹر ٹیکس دینے والے شہری بگھتتے ہیں۔ واٹر کارپوریشن اعلامیے کے مطابق یہ فالٹ صبح 7:43 بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوگئی، جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی رات 8:35 بجے بحال کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید