کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےپانی سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اس میں سندھ طاس معاہدے 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ان پر عملدرآمد میں موجود خامیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس حوالے سےصوبائی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو متوقع ہے، جس میں ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔منگل کو کراچی میں منعقدہ پہلی آئی اے پی اور پی ایس او اے بین الاقوامی انشورنس کانفرنس 2026 میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹاسک فورس اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی تیار کرے گی کہ سندھ کو ممکنہ طور پر کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔